محکمہ موسمیات نے جنوری کےآخری ہفتے میں بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے جنوری کےآخری ہفتے میں بارش کی نوید سنا دی۔ فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے جنوری کےآخری ہفتے میں بارش کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات نے جنوری کےآخری ہفتے میں بارش کی نوید سنا دی۔

چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنوری کےآخری ہفتے میں بارش کی نوید سنا دی، اور کہا کہ اس ہفتے میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔

چوہدری اسلم نے بتایا کہ دھند کے بڑھنے سے فضائی الودگی میں بھی کمی واقع ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کو دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم جنوب مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

بیان کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہے گی۔ خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض کہر پڑنے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store