کراچی میں گرمی کی شیدت برقرار

کراچی میں آج بھی سخت گرمی فائل فوٹو کراچی میں آج بھی سخت گرمی

ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور شہر قائد میں آج بھی گرمی کا راج برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا جس کے پیش نظر ماہرین نے عوام کو دن کے اوقات میں احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بالائی، وسطی، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

اس کے علاوہ بالائی پنجاب، اسلام آباد،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

 

install suchtv android app on google app store