ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے: محکمہ موسمیات

مطلع ابرآلود مطلع ابرآلود

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے، جبکہ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج  چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب ، بالائی خیبرپختونخواہ، ملتان ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتسان میں کہیں کہیں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش کاکول تیس ملی میٹرجبکہ مری اٹھائیس، بالاکوٹ ستائیس، پٹن چھبیس، مظفر آباد چوبیس ، پاراہ چنار سترہ، اسلام آباد پندرہ، مالم جبہ چودہ، گڑھی دوپٹہ، راولپنڈی بارہ، چراٹ ، پشاور دس، راولاکوٹ آٹھ، ملتان ، لوئیر دیر پانچ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،

آج ملک میں سب سے کم درجہ حرات استور صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرات مٹھی سینتیس، اور چھور میں چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا، گزشتہ روز اسلام آباد میں پولن کی مقداد تیئس ہزار تین سو ستانوے فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی،

install suchtv android app on google app store