تالوں میں یہ ننھے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟

تالوں میں یہ ننھے سوراخ کیوں ہوتے ہیں فائل فوٹو تالوں میں یہ ننھے سوراخ کیوں ہوتے ہیں

تالا تو ہر ایک ہی استعمال کرتا ہے اور گھروں یا مختلف چیزوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اسے کافی اہمیت حاصل ہے۔

مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ تالے کے نیچے چابی لگانے والی جگہ کے ساتھ ننھا سا سوراخ (دونوں جانب بھی ہوسکتے ہیں) کیوں ہوتا ہے؟

بیشتر افراد کا اس سوراخ کی وجہ معلوم ہی نہیں ہوتی مگر وہ کافی دلچسپ ہے۔

درحقیقت یہ سوراخ نہ ہو تو تالوں کی زندگی بہت مختصر ہوسکتی ہے کیونکہ ان کا استعمال اکثر گھر یا دکانوں کے باہری دروازوں کے لیے ہی ہوتا ہے۔

درحقیقت تالے بارش میں خراب ہوسکتے ہیں اور ایسا ہونے پر اکثر افراد نیا تالا خرید لیتے ہیں۔

مگر بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ نیچے موجود یہ ننھا سوراخ درحقیقت انجن آئل ڈالنے کے لیے ہوتا ہے جو اس کے میکنزم میں موجود خرابی کو دور کردیتا ہے۔

اسی طرح یہ سوراخ پانی کو باہر نکالنے کا کام بھی کرتا ہے جو کسی وجہ سے بھی اس کے اندر چلا جائے۔

یعنی یہ کافی فائدہ مند ہے اور اس سے کچھ خرچہ تو بچایا ہی جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store