اسنیپ چیٹ نے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر کو مات دے دی

اسنیپ چیٹ نے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر کو مات دے دی فوٹو این بی سی

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن اور سوشل میڈیا ویب سائٹس کے درمیان ہمیشہ ایک دوسرے کو مات دینے کا مقابلہ جاری رہتا ہے، تاہم اس بار اسنیپ چیٹ نے تمام حریفوں کو مات دے دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ نے اپنے صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی نشریاتی ادارے ’نیشنل براڈ کاسٹنگ کمپنی‘ (این بی سی) کے اشتراک سے ایپلی کیشن پر نیوز شو چلانے کا کام شروع کردیا۔

این بی سی کے تعاون سے اسنیپ چیٹ ’اسٹے ٹیونڈ‘ نامی نیوز بلیٹن شو پیش کر رہا ہے، جس میں تمام بڑی عالمی سیاسی، انٹرٹینمینٹ، کلچر، ماحول اور کھیل کی خبروں سمیت ہر طرح کی خبریں پیش کی جائیں گی۔

این بی سی نے اپنی رپوٹ میں بتایا کہ نشریاتی ادارہ اسنیپ چیٹ کے اشتراک سے نیوز شو پیش کرنے جا رہا ہے، جو یومیہ صبح اور دوپہر کو پیش کیا گیا جائے، جب کہ اختام ہفتہ پر بھی اس کا ایک شو پیش کیا جائے گا۔

اسٹے ٹیونڈ کی میزبانی این بی سی کے نمائندے Gadi Schwartz اور ایم ایس این بی سی کی نمائندہ Savannah Sellers کریں گی۔

این بی سی نے اسنیپ چیٹ کے لیے ترتیب دیے گئے اس خصوصی نیوز شو کے لیے 30 افراد پر مبنی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔

اسٹے ٹیونڈ وہ پہلا نیوز کرنٹ افیئرز شو ہوگا، جو کسی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پر براہ راست نشر ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی این بی سی اور اسنیپ چیٹ نیوز اور انٹرٹینمینٹ کے شوز مشترکہ طور پر نشر کر رہے ہیں، ان شوز کو اسنیپ چیٹ پر چلایا جاتا ہے، تاہم اسٹے ٹیونڈ نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز کا اپنی نوعیت کا بڑا شو ہے، جو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پر نشر ہوگا۔

اسنیپ چیٹ کے دنیا بھر میں ایک ارب 60 کروڑ صارفین ہیں۔

اسنیپ چیٹ کے علاوہ فیس بک اور ٹوئٹر نے بھی اپنے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی شوز براہ راست نشر کرنے اور میڈیائی اداروں کے اشتراک سے شوز چلانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

ٹوئٹر نے تو بلوم برگ کے ساتھ اپنا مستقبل نیوز چینل لانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے، جب کہ فیس بک نے خود کئی ویڈیوز، شوز اور موسیقی کے پروگرام براہ راست چلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اسنیپ چیٹ صارفین این بی سی کے اس شو کو اسٹوریز پیج پر ڈسکور کانٹینٹ کے فیچر میں سرچ کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store