سام سنگ کا نیا فلپ اسمارٹ فون پیش کردیا گیا

 گلیکسی نوٹ 8 فائل فوٹو گلیکسی نوٹ 8

سام سنگ نے خاموشی سے ایک نیا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے تاہم یہ کسی بھی طرح گلیکسی ایس یا نوٹ بلکہ دیگر فونز سے بھی ملتا جلتا نہیں۔

جی ہاں واقعی سام سنگ نے ایک نیا فلپ اسمارٹ فون فولڈر فلپ 2 متعارف کرایا ہے۔

جمعرات کو پیش کیا جانے والا یہ فون دیکھنے میں اپنے پرانے ورژن جیسا ہے مگر اس بار بڑا کی پیڈ دیا گیا ہے۔

اس فون میں اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جبکہ 1.4 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 3.8 انچ ڈسپلے، دو جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

میٹالک پنک اور بلیک رنگوں میں دستیاب اس فون میں 8 میگا پکسل کا مین کیمرہ جبکہ پانچ میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ بھی دیا گیا ہے۔

اس فون کی بیٹری 1950 ایم اے ایچ کی ہے، جبکہ اس کے دو ورژن صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے، ایک ایل ٹی ای ماڈل جبکہ دوسرا تھری جی ورژن۔

اس فون کی قیمت 260 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور فی الحال یہ صرف جنوبی کوریا میں دستیاب ہوگا۔

install suchtv android app on google app store