فیس بک کا برطانیہ میں جعلی اکاؤنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں آئی ڈیز بلاک

فیس بک کا برطانیہ میں جعلی اکاؤنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں آئی ڈیز بلاک فیس بک کا برطانیہ میں جعلی اکاؤنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں آئی ڈیز بلاک

برطانوی انتخابات سے پہلے فیس بک نے برطانیہ میں جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے لاکھوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا۔

فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام برطانوی الیکشنز کے دوران جعلی خبروں کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ بیان کے مطابق دنیا بھر میں جعلی خبروں کو روکنے کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے ایک آگہی مہم بھی زیر غور ہے، جس میں لوگوں کو جعلی خبروں کی نشاندہی کی جائے گی۔ فیس بک حکام کے مطابق کمپنی جعلی خبروں کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 
install suchtv android app on google app store