گلگت بلتستان میں تھری جی اور فورجی انٹر نیٹ سروس چلانے کیلئے تمام انتظامات مکمل

گلگت بلتستان میں تھری جی اور فورجی انٹر نیٹ سروس چلانے کیلئے تمام انتظامات مکمل فائل فوٹو

ایس سی او کے ترجمان نے بتایا ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں تمام تنصیبات کواپ گریڈ کررہے ہیں۔

سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ اس نے گلگت بلتستان میں تھری جی اور فورجی انٹر نیٹ سروس چلانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

ادارے کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے گلگت کے نمائندے کو بتایا ہے کہ وہ گلگت بلتستان میں تمام تنصیبات کواپ گریڈ کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ علاقے میں آپٹک فائبر بچھانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store