گانوں کی مفت کلیکشن: گوگل اور سام سنگ میں معاہدہ

سمارٹ فونز تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سام سنگ نے اپنے صارفین کو بونس دینے کے لیے گوگل سے معاہدہ کرلیا، جس کے تحت سام سنگ صارفین مفت ویڈیوز کی کلیکشن کر سکیں گے۔

سام سنگ نے گلیکسی ’ایس 8‘ اور ’ایس پلس 8‘ کو متعارف کرنے کے موقع پر گوگل سے معاہدہ کیا۔

معاہدے کے تحت سام سنگ موبائل، ڈیسک ٹاپ اور تمام ڈوائز صارفین گوگل میوزک ایپ میں ایک لاکھ گانے مفت اپ لوڈ کر سکیں گے۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ سہولت سام سنگ کا نیا فون خریدنے والے تمام افراد استعمال کرسکیں گے، اگر کسی کے پاس گوگل میوزک ایپ ڈاؤن لوڈ نہیں ہے تو وہ ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

صارفین گوگل میوزک ایپ پر پہلے ہی 50 ہزار گانے مفت اپ لوڈ کرنے کی سہولت حاصل کر رہے تھے، تاہم دونوں کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پاجانے کے بعد مفت گانوں کو اپنی پلے لسٹ میں ایڈ کرنے کی گنجائش دگنی ہوچکی ہے۔

گوگل کے مطابق دنیا بھر میں سام سنگ کے صارفین اس سہولت سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

ساتھ ہی گوگل نے کہا کہ اگر کوئی صارف گانوں، ویڈیوز اور یوٹیوب تک اشتہارات کے بغیر رسائی چاہتا ہے تو اسے اس کی سبسکرپشن کروانی پڑے گی، جس کے بعد صارف کہیں بھی کسی وقت بھی اشتہارات کے بغیر ویڈیوز تک رسائی حاصل کر پائے گا۔

install suchtv android app on google app store