انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے چھ لاکھ چھتیس ہزار ٹوئٹر اکاونٹس معطل

ٹویٹر فائل ٹویٹر

ٹوئٹر نے انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے ساڑھے چھ لاکھ اکاؤنٹس معطل کردیے ہیں۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس کی معطلی کا عمل دوہزار پندرہ کے وسط سے شروع کیا گیا تھا ۔

اس دوران چھ لاکھ چھتیس ہزار اکاونٹس معطل کیے گئے جبکہ سال دوہزار سولہ کے آخری چھ ماہ کے دوران تقریباً تین لاکھ ستتر ہزار مشتبہ اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹوئیٹر نے صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے پوسٹ کئے گئے متنازع مواد کو ہٹانے کے لئے قانونی درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store