ایپل کا سب سے سستا آئی پیڈ متعارف

ایپل نے اپنا نیا آئی پیڈ ٹیبلیٹ متعارف کرا دیا ہے جو کہ پہلے کے مقابلے میں کافی سستا بھی ہے۔

آئی پیڈ کے نام سے متعارف کرائے جانے والا یہ ٹیبلیٹ 9.7 انچ کی ریٹینا اسکرین کے ساتھ ہے جس میں برائٹ نیس کو بہتر کیا گیا ہے جبکہ یہ پہلے کے مقابلے میں تیز اے نائن پروسیسر سے بھی لیس ہے۔

ایپل نے درحقیقت یہ آئی پیڈ ائیر ٹو کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے تاہم اس کا نام اب صرف آئی پیڈ کردیا گیا ہے جبکہ اسکرین کو بھی بڑا کیا گیا ہے۔

سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس مقبول ٹیبلیٹ کی قیمت کو بھی کم کیا گیا ہے جس کا 32 جی کا ورژن 320 ڈالرز جبکہ 128 جی بی کا 459 ڈالرز کا ہے۔

اس طرح یہ ایپل کی جانب سے متعارف کرایا گیا سب سے سستا ٹیبلیٹ ہے۔

یہ ٹیبلیٹ اس وقت متعارف کرایا گیا جب گزشتہ ماہ سام سنگ نے ٹیب ایس تھری پیش کیا تھا جسے رواں ہفتے 600 ڈالرز کی قیمت کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

ایپل نے اس کے مقابلے میں اپنے ٹیبلیٹ کو نہ صرف سستا بلکہ اسکرین کو بھی بڑا کرکے اس معاملے میں جنوبی کورین کمپنی کو سخت ٹکر دینے کی کوشش کی ہے۔

اس ٹیبلیٹ کا رئیر کیمرہ آٹھ میگا پکسلز جبکہ 1.2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔

یہ آئی پیڈ 24 مارچ سے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store