دنیا کا مہنگا اور محفوظ ترین سمارٹ فون سولرین متعارف

دنیا کا مہنگا اور محفوظ ترین سمارٹ فون سولرین متعارف دنیا کا مہنگا اور محفوظ ترین سمارٹ فون سولرین متعارف

مضبوط ترین انکرپشن نظام، تیز ترین ڈیٹا ٹرانسفر کی طاقت، 23.8 میگا پکسلز کیمرہ اور تیزی سے چارج ہونے والی بیٹری کا حامل ملٹری گریڈ سپر سمارٹ فون سولرین متعارف کرا دیا گیا جس کی قیمت 14 ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

لندن میں سیرین لیبز کی جانب سے یہ ملٹری گریڈ سمارٹ فون سولرین پیش کیا گیا ہے اس کی سکرین کا سائز 5.5 انچ ہے جبکہ اس میں آپریٹنگ سسٹم کے 2 طرح کے ورژنز موجود ہیں۔

ایک ورژن اینڈرائیڈ پر مبنی ہے جس میں عام سوشل میڈیا ایپلی کیشنز وغیرہ استعمال کی جا سکتی ہیں لیکن انہیں بھی ہیک کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ اسکے پیچھے کمپنی کا زبردست سکیورٹی نظام کام کر رہا ہوتا ہے۔

اس میں دوسرا ورژن 256 بِٹ کی چِپ ٹو چِپ انکرپشن ہے جس تک پہنچنا کسی کیلئے ممکن نہیں لیکن اس میں ساری عام اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز استعمال نہیں کی جا سکتیں۔

install suchtv android app on google app store