فیس بک کا جعلی پوسٹس کے خلاف ایکشن

فیس بک کا جعلی پوسٹس کے خلاف ایکشن فائل فوٹو

فیس بک جھوٹی پوسٹس کے خلاف متحرک ہوگئی۔ ایسا فیچر متعارف کرادیا جو غلط معلومات کو پھیلانے سے روکے گا۔

اب فیس بک صارفین کو کچھ بھی پوسٹ کرنے سے قبل خیال رکھنا ہوگا کیونکہ فیس بک نے جھوٹی خبریں اور غلط معلومات کی روک تھام کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

فیس بک نے صارفین کی نیوز فیڈ پر غلط معلومات کے خلاف وارننگ لیبلز لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جن پر یہ درج ہوتا ہے ‘یہ ویب سائٹ قابل اعتبار نہیں جس کی وجہ جلد بتائی جائے گی’۔ جبکہ کئی جگہ یہ وجہ تحریر ہوتی ہے ‘ اسٹیٹ اسپانسر نیوز’۔

فیس بک اس وقت یہ فیچر فی الحال محدود صارفین پر آزما رہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کیلئے فرضی پوسٹس کی شناخت کرنا آسان ہوگا جبکہ غلط معلومات کو پھیلانے سے بھی روکا جائے گا۔

گزشتہ ماہ مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ ہم جھوٹی خبروں اور غلط معلومات کی روک تھام کے حوالے سے کام کررہے ہیں جس پر جلد عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔

install suchtv android app on google app store