پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں نمایاں کمی

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد کافی حد تک کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشبن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق اب صارفین کی تعداد 114.7 ملین رہ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبی لنک کے صارفین کی تعداد 33.4 ملین، زونگ صارفین 22.10 اورٹیلی نار صارفین 31.43، جبکہ یو فون 17.80اور وارید صارفین کی تعداد 9.91 رہ گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store