شمسی توانائی سے چلنے والا جہاز سولر امپلس ٹو میانمار پہنچ گیا

 سولر امپلس ٹو سولر امپلس ٹو

شمسی توانائی سے چلنے والا جہاز '' سولر امپلس ٹو '' بھارت سے میانمار پہنچ گیا ہے۔ جہاز نے تین مارچ کو ابو ظہبی سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

جہاز بھارت کے مندروں کے شہر ورانسی سے اڑا اور میانمار میں منڈلے میں اتر گیا۔ جہاز نے تین مارچ کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ جس کے دوران اسے پانچ ماہ میں پینتیس ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کر کے واپس ابو ظہبی پہنچنا ہے۔

جہاز کے پروں پر نصب سترہ ہزار سولر سیلز اسے توانائی فراہم کرتے ہیں۔ سولر امپلس ٹو رات کو بھی پرواز کر سکتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store