اے ٹی ایم کو ناقابل یقین دھوکہ، دو نوجوان 4 کروڑ لے اڑے

دو ذہین امریکی چوروں نے اے ٹی ایم کے خفیہ کوڈ حاصل کر کے لاکھوں ڈالر لوٹے لیکن اپنی سستی کی وجہ سے قانون کی گرفت میں آگئے۔

ریاست ٹینسی کے دارالخلافہ نیش ول سے تعلق رکھنے والے خالد عبدالفتح اور اس کے دوست کرس فولاد نے ڈیڑھ سال تک جاری رہنے والی چوری میں 4 لاکھ ڈالر (تقریباً 4 کروڑ پاکستانی روپے) لوٹے۔

پولیس کے مطابق خالد کی ان خفیہ کورڈز تک رسائی تھی جو اے ٹی ایم بنانے والی کمپنیاں انہیں ری سیٹ کرنے کیلئے تخلیق کرتی ہیں۔ یہ پاس کوڈ 6 عداد پر مشتمل ہوتا ہے۔

یہ دونوں چور مشین کا پاس کوڈ استعمال کرکے اس کی سیٹنگ میں داخل ہو جاتے اور پھر اس کے کوڈ میں یہ تبدیلی کر دیتے کہ مشین ایک ڈالر مانگنے پر 20 ڈالر نکالے، اب وہ اپنا کارڈ ڈال کر 20 ڈالر کا تقاضا کرتے اور 400 ڈالر لے کر چلتے بنتے۔

رقم نکالنے کے بعد وہ کوڈ کو دوبارہ پہلے والی حالت میں بحال کردیتے۔ یہ سلسلہ تقریباً ڈیڑھ سال تک چلتا رہا لیکن بالآکر ایک دکان کے مالک نے پولیس کو شکایت کردی کہ اس کی دکان میں لگی اے ٹی ایم رقم نہیں نکال رہی جس پر خفیہ اداروں نے تفتیش شروع کردی۔

ان چالان چوروں کی سستی کا یہ عالم تھا کہ وہ اپنے علاقے کی چند مشینوں کو ہی بار بار نشانہ بناتے رہتے تھے اور کہیں دور جانے کی زحمت بالکل نہیں کرتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ بالآخر پولیس نے سی سی ٹی ٹی کیمروں سے ان کا سراغ لگا لیا اور اب دونوں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

install suchtv android app on google app store