پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپیشل کرکٹ فین شیراز بٹ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل میچز کے لیے خصوصی پاس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شیراز بٹ 4 دہائیوں سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی باؤنڈری لائن پر اپنی وہیل چیئر پر بیٹھ کر میچ دیکھتے رہے ہیں۔
وہ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں میں بھی مقبول ہیں، کھلاڑی ان سے گپ شپ بھی لگاتے ہیں۔
ایک خاص شخصیت شیراز بٹ قذافی اسٹیڈیم چار دہائیوں سے آ رہے ہیں @ImranKhanPTI کو بھی ایکشن میں دیکھا انہیں باونڈری لائن پر خصوصی طور پر جگہ دی جاتی @sachin_rt بھی انہیں خود ملنے کے لئیے پہنچے وہ عرصہ دراز بعد قذافی اسٹیڈیم آئے تو بولنگ کوچ @waqyounis99 نے انہیں گلے لگا لیا pic.twitter.com/bZY8w93td6
— sohail imran (@sohailimrangeo) February 5, 2020
شیراز بٹ طویل عرصے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس دیکھنے آئے تو بولنگ کوچ وقار یونس نے ان کا استقبال کیا اور گلے ملے۔
وقار یونس کی سفارش پر پی سی بی نے شیرازبٹ کو پی ایس ایل اور لاہور میں انٹرنیشنل میچز کے لیے پاس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوگا اور ٹورنامنٹ 22 مارچ تک جاری رہے گا۔
34 میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔