میر ا دل ٹوٹ گیاہے انضمام الحق نے ٹیم سلیکشن کو بری کارکردگی کی وجہ قراردیدیا

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ٹیم سلیکشن دیکھ کر پتہ چل گیاتھا کہ جیت نہیں سکتے  کھلاڑیوں کو آسٹریلیامیں بھی ٹیسٹ میچ کھیلنے کاتجربہ نہیں تھا، مصباح الحق کو قومی ٹیم کا کوچ بھی بنایااور چیف سلیکٹر بھی بنادیا۔

انضمام الحق نے کہا کہ مصباح الحق کو قومی ٹیم کا کوچ بھی بنایااور چیف سلیکٹر بھی بنادیا ،ایسا تاریخ میں کبھی ہوا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کا نظام بہتر کیاجائے ، ہمارے لڑکے بہت اچھے ہیں ، ان کو اعتماد دیا جائے اور تھوڑا سے نظام کوبہتر کیاجائے ۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر میرادل ٹوٹ گیاہے ، ٹیم سلیکشن دیکھ کر پتہ چل گیاتھا کہ جیت نہیں سکتے ، ہم سری لنکا سے بھی ٹی 20 سیریزہار گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو آسٹریلیامیں بھی ٹیسٹ میچ کھیلنے کاتجربہ نہیں تھا ۔

install suchtv android app on google app store