سعودی عرب نے لیا ایسا فیصلہ کہ معروف ریسلرز انڈر ٹیکر، جون سینا اور گولڈ برگ کو مل گیا بڑا جھٹکا

  • اپ ڈیٹ:
معروف ریسلرز انڈر ٹیکر، جون سینا اور گولڈ برگ فائل فوٹو معروف ریسلرز انڈر ٹیکر، جون سینا اور گولڈ برگ

ورلڈ ریسلنگ انٹر ٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے ریسلنگ کے کھیل کے لیجنڈ کھلاڑی انڈر ٹیکر، جون سینا اور گولڈ برگ کو سعودی عرب لے جانے سے انکار کردیا ہے اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے زیر اہتمام 31 اکتوبر کو سعودی عرب میں کراﺅن جیول کا ایونٹ ہونا ہے۔

کراﺅن جیول میں انڈر ٹیکر کی جگہ معروف باکسر ٹائسن فیوری کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے سعودی عرب میں ہونے والے کسی ایونٹ میں انڈر ٹیکر شریک نہیں ہوں گے۔

ٹائسن فیوری نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ سعودی عرب میں پرفارم کرنے کیلئے 12 ملین پاﺅنڈ (تقریباً ڈھائی ارب روپے) میں معاہدہ کیا ہے۔ سعودی عرب میں ہونے والے ایونٹ میں ان کا اپنی زندگی کے پہلے ریسلنگ میچ میں بران سٹرومین سے مقابلہ ہوگا۔ علاوہ ازیں ایم ایم اے فائٹر کین ویلاسکوئز کا مقابلہ اپنے یو ایف سی کے پرانے حریف بروک لیزنر سے ہوگا۔

دی ریسلنگ آبزرور کے مطابق انڈر ٹیکر کو ڈبلیو ڈبلیو ای انتظامیہ نے پیغام دیا ہے کہ ان کے سعودی عرب ایونٹ کیلئے ٹائسن فیوری اور ویلاسکوئز موجود ہیں اس لیے آپ کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی قسم کی فون کال جون سینا اور گولڈ برگ کو بھی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ تینوں ریسلرز سعودی عرب میں ہونے والے میچز میں باقاعدگی سے حصہ لیتے رہے ہیں لیکن اب کی بار انہیں سائڈ لائن کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store