پاکستان میں جلد ریسلنگ کا میدان سجے گا

 میکسیکو کے ریسلر سیمی گوویرا جلد پاکستان پہیچ رہے ہیں فائل فوٹو میکسیکو کے ریسلر سیمی گوویرا جلد پاکستان پہیچ رہے ہیں

پاکستان میں ریسلنگ کے دلچسپ مقابلوں کی تیاریاں تیز ہوگئیں،ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریلسرز 28 اپریل کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ریسلنگ کے چاہنے والوں کے لیے ایک اچھی خبر آگئی پاکستان میں پہلی مرتبہ رمبل مقابلے ہوں گے, رواں برس اپریل میں ایک رنگ میں 30 ریسلرز ایکشن میں ہوں گے۔

غیر ملکی ریسلرز 27 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان آنے والے ریسلرز میں امریکا کے کرس ماسٹر، میکسیکو کے سیمی گوویرا، پورٹو ریکو کے کارلیتو شامل ہیں، ۔

غیر ملکی ریسلرز نے پاکستانی عوام کے نام ویڈیو پیغام بھی جاری کیا، امریکی ریسلر کرس ماسٹرز نے کہا کہ پاکستان آرہا ہوں، میرے ماسٹر لاک سے کون بچے گا، پاکستان میں تاریخی اور سخت مقابلہ ہوگا۔

میکسیکو کے سیمی گوویرا نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کے چیمپئن ٹائٹل بیلٹ میرے لیے چمکا دو جبکہ کار لیتو کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ایکشن سے بھرپور مقابلے دیکھنے کےلیے تیار ہوجائیں۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے پروفیشنل ریسلنگ کا میلہ گزشت برس اگست میں کراچی اور اسلام آباد میں سجا تھا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسلرز کنگ آف دی رنگ بنے کے لیے ایکشن میں دئیے تھے۔

گزشتہ برس منعقد ہونے والے ریسلنگ کے مقابلوں میں برطانیہ میں انکریڈیبل ہلک کا لقب پانے والے امریکی ریسلر ٹائنی آئرن، برطانوی ریسلر بریم پاکستانی نژاد فرانسیسی ریسلر بادشاہ خان سمیت متعدد غیر ملکی ریسلرز نے شرکت کی تھی۔

install suchtv android app on google app store