چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں یادگاری ٹکٹ کا اجرا

چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کے یادگاری ٹکٹ فائل فوٹو چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کے یادگاری ٹکٹ

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے اعزاز میں پاکستان پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ اور سووینر جاری کیے ہیں۔

پاکستان پوسٹ کے کراچی آفس کے خزانچی طارق اعوان نے کہا کہ 50ہزار سووینر شیٹ اور تین لاکھ اعزازی ٹکٹوں کا اجرا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سووینر اور ٹکٹ پاکستان بھر میں پاکستان پوسٹ کے دفتر پر جمعرات سے دستیاب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین ٹکٹوں کے سیٹ کی قیمت 30 روپے جبکہ سووینر شیٹ کی فی کس قیمت 50 روپے ہے۔

پاکستان نے رواں سال جولائی میں انگلینڈ میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کے بھاری مارجن سے مات دے کر پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

پاکستان نے فائنل میں بھارت کے خلاف فخر زمان کی سنچری کی بدولت چار وکٹ کے نقصان پر 339 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا تھا اور پاکستانی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے بھارت کی مضبوط بیٹنگ 31ویں اوور میں 158 رنز پر زمین بوس ہوگئی تھی۔

install suchtv android app on google app store