ایشیا ہاکی کپ: بھارت نے پاکستان کو تین، ایک سے شکست دیدی

  • اپ ڈیٹ:
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ فائل فوٹو ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ

ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم گرین شرٹس نے سپر فور میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

بلو شرٹس کی طرف سے کنگوجام، رمندیپ سنگھ اور ہرمنپریت سنگھ نے ایک، ایک بار گیند کو جال کے اندر پھینکا، گرین شرٹس کی طرف سے واحد گول علی شان نے کیا، پاکستانی ٹیم کو میچ کے دوران4 پنالٹی کارنرز بھی ملے لیکن اس سے کھلاڑی ان سنہری مواقعوں کا فائدہ نہ اٹھا سکے، ایک اور میچ میں جاپان نے میزبان بنگلہ دیش کو 3-1سے زیر کیا۔

بھارت نے پاکستانی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے زیر کر کے براہ راست ٹاپ فور کی فہرست سے خارج کر دیا، گرین شرٹس کو سپر فور میں براہ راست پہنچنے کے لئے بھارت کو ہرانا ضروری تھا جب کہ بھارت پہلے ہی اپنے2میچز میں کامیابی کے بعد سپر فور میں پہنچ چکا تھا۔پاکستان نے اپنے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں 7 گول سے زیر کیا تھا لیکن دوسرے میچ میں جاپان کے خلاف کھیلا جانے والا میچ 2-2 سے برابر رہا تھا۔

روایتی حریف کے خلاف شکست کی صورت میں قومی ٹیم کا سپر فور میں پہنچنے کے لئے جاپان اور بنگلادیش کے میچ پر انحصار تھا لیکن جاپان کی ٹیم بھی بنگال ٹائیگرز کے خلاف مقابلہ 3-1 سے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی، بہترگول اوسط کی بنا پر پاکستانی ٹیم ٹاپ فور میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کا پہلا کوارٹر سست روی کا شکار رہا جس کی وجہ سے کوئی بھی ٹیم گیند کو جال کے اندر نہ پھینک سکی تاہم 17ویں منٹ میں کنگوجام نے فیلڈ گول کے ذریعے بلیو شرٹس کو برتری دلائی، تیسرے کوارٹر کے کے آخری دو منٹوں میں بھارتی ٹیم انہتائی خطرناک موڈ میں دکھائی دی اور اس نے یکے بعد دیگرے 2گول کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی، 44ویں منٹ میں رمن دیپ سنگھ نے فیلڈ گول کرکے سکور 2-0 کر دیا، اگلے ہی منٹ میں ہرمنپریت سنگھ نے پنالٹی کارنر پر گیند کو گول پوسٹ کے اندر پھینک کر سکور 3-0کر دیا۔

49ویں منٹ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ موو بنائی اور علی شان کے فیلڈ گول کے ذریعے واحد گول کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کو 4پنالٹی کارنر سمیت گول کرنے کے متعدد مواقعے بھی ملے لیکن کھلاڑی یہ چانسز ضائع کرتے رہے۔ اس سے پہلے کھیلے جانے والے ایک اور میچ میں جاپان نے میزبان بنگلہ دیش کے خلاف ایک کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی سمیٹی۔

install suchtv android app on google app store