سابق آسٹریلین کرکٹر ٹام موڈی ’ملتان سلطانز‘ کے ہیڈ کوچ مقرر

سابق آسٹریلین کرکٹر ٹام موڈی فائل فوٹو سابق آسٹریلین کرکٹر ٹام موڈی

سابق آسٹریلین کرکٹر ٹام موڈی کو پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی چھٹی فرنچائز ’’ملتان سلطانز‘‘ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

’’ملتان سلطانز‘‘ کے لوگو اور شرٹس کی تقریب رونمائی کراچی میں منعقد ہوئی جس میں کرکٹ کی نامور کھلاڑیوں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں فرنچائز کے ڈائریکٹر و سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ہیڈ کوچ کے لیے آسٹریلین کرکٹر ٹام موڈی کے نام کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹام موڈی کو کوچنگ کا بہترین تجربہ ہے اور خاص طور پر فرنچائز کرکٹ میں ان کے تجربے سے ملتان سلطانز کو فائدہ ہوگا۔

سابق کرکٹر ٹام موڈی 8 ٹیسٹ اور 76 ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں جب کہ 2005 سے 2007 تک سری لنکا کی ٹیم کے کوچ رہے ہیں۔

ٹام موڈی انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائز حیدر آباد اور بنگلہ دیشی لیگ میں رنگ پور رائیڈر کے کوچ ہیں۔

’’ملتان سلطانز‘‘ کے ہیڈ کوچ نے خصوصی وڈیو پیغام میں فرنچائز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا جب کہ تقریب میں فرنچا ئز کی جانب سے ملتان کے مرحوم کرکٹر عامر بشیر کے اہل خانہ کیلئے پانچ لاکھ روپے عطیہ کا بھی اعلان کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store