راناٹنگا نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

راناٹنگا نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا راناٹنگا نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

سری لنکا کے ورلڈکپ کے فاتح کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے اپنے بورڈ کے سربراہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں بدترین کلین سوئپ شکست کی ذمہ داری بورڈ چیف سماتھی پالا کولینی چاہئے۔

سری لنکا کے ورلڈ کپ1996 کے فاتح کپتان ارجنارانا ٹنگا نے اپنے بورڈ کے سربراہ تھلنگا سماتھی پالا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے سے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں2-3سے ناکامی اور بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-3 کے کلین سوئپ کی ذمہ داری بورڈ کے سربراہ پرعائد ہوتی ہے۔ انہیں ہوم گراؤنڈ پر ٹیم کی شرمناک ناکامی پر عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہئے۔

رانا ٹنگا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم ان دنوں اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے جس کی ذمہ داری صرف کھلاڑیوں پر نہیں ڈالی جاسکتی۔ ناقص پلاننگ اور ٹیم کے غلط چناؤ کی ذمہ داری انتظامیہ اور بورڈ کے اعلٰی حکام پر عائد ہوتی ہے اور انہیں سری لنکن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر عہدے پر فائز رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store