ٹور ڈی فرانس: کرس فروم نے چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

 برطانوی رائیڈر کرس فروم برطانوی رائیڈر کرس فروم

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پیرس میں اختتام ہو گیا۔ برطانوی رائیڈر کرس فروم نے چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔

 ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں بائیس ٹیمیں اور ایک سو اٹھانوے رائیڈرز ایکشن میں نظر آئے۔ شرکا نے ایک جولائی سے تئیس جولائی تک تین ہزار پانچ سو چالیس کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔

تاریخی ریس کے ایک سو چوتھے ایڈیشن کا اختتام فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوا جس میں برطانوی رائیڈرز چھائے رہے۔

کرس فروم نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مجموعی برتری کے ساتھ چوتھا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بیسٹ ینگ رائیڈر کا ایوارڈ بھی برطانیہ کے سائمن ییٹس نے جیتا۔

install suchtv android app on google app store