نیول چیف کی جانب سے کرکٹ چیمپیئنز کے اعزاز میں تقریب

نیول چیف کی جانب سے کرکٹ چیمپیئنز کے اعزاز میں تقریب فائل فوٹو

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاک بحریہ نے عشائیہ دیا۔ تقریب سے خطاب میں نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ چیمپیئن ٹرافی میں فتح کی خوشی کو کرکٹ ٹیم کے ہیروز کے ساتھ منانا ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی فاتح ٹیم کے اعزاز میں پاک بحریہ کے عشائیے میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ چیئر مین شہر یار احمد خان، پی سی بی حکام، ٹیم مینجمنٹ اور سول شخصیات نے شرکت کی۔

عشائیے سے خطاب میں نیول چیف نے کہا کہ چمپیئنز ٹرافی بالخصوص فائنل میچ کے دوران کھلاڑیوں کا ٹیم ورک اور جذبہ کامیابی کا باعث بنا۔ پاک بحریہ میں خدمات سر انجام دینے اور سات سال تک پی این کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے پاک بحریہ کے سابقہ اہلکار فخر زمان کی کا رکردگی متاثر کن رہی۔

نیول چیف نے کرکٹ کے ہیروز اور چمپیئنز میں میڈلز تقسیم کیے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار احمد خان، چیف سلیکٹر انضمام الحق، ہیڈ کوچ، کرکٹ ٹیم کے عہد یداران اور مینجمنٹ کی تعریف کی۔

install suchtv android app on google app store