ثانیہ مرزا چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ دیکھنے سے محروم

 ثانیہ مرزا فائل فوٹو ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس سٹار اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے برمنگھم نہیں پہنچ سکیں گی۔

قومی ٹیم کیساتھ برمنگھم میں موجود شعیب ملک نے بتایاکہ ثانیہ مرزا 4جون کو پاک بھارت میچ دیکھنے برمنگھم نہیں آسکیں گی کیونکہ وہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیل رہی ہوں گی۔

واضح رہے کہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 28 مئی سے ہو گا جہاں ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز ایونٹ میں ان ایکشن ہونگی۔

پاکستان 4 جون کو برمنگھم میں چیمپیئنز ٹرافی کے سلسلے میں اپنا پہلا میچ انڈیا کے خلاف کھیلے گا۔ چیمپیئنز ٹرافی میں انڈیا کے علاوہ پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور انھوں نے اپنی اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store