چیئرمین آئی سی سی اپنے عہدے سے مستعفی

آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین ششانک منوہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ششانک منوہر اپنے بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کے اصلاحات پر عمل درآمد پر ناکامی پر چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ششانک منوہر نے گزشتہ سال آئی سی سی کے پہلے آزاد چیئرمین کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا تھا اور آئی سی سی کی گورننگ باڈی میں بڑی تبدیلیوں کی کوششوں میں مصروف تھے جبکہ ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل بگ تھری کے خاتمے کے لیے بھی بھرپور مہم چلائی اور قانون کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

آئی سی سی نے ششانک منوہر کے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ 'آئی سی سی اس خبر کی تصدیق کرتی ہےکہ اس کو اپنے چیئرمین ششانک منوہر کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں انھوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے'۔

آئی سی سی کا مزید کہنا ہے کہ 'آئی سی سی بورڈ مزید اعلان سے قبل اگلا قدم اٹھانے سمیت صورت حال کا جائزہ لے گا'۔

انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق سربراہ 59 سالہ ششانک منوہر نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کو اپنے خط میں کہا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہو رہے ہیں۔

منوہر کا کہنا ہے کہ 'میں نے اپنی بہترین کاوشیں بروئے کار لانے کی کوشش کی اور بورڈ کے کاموں اور اراکین سے متعلق معاملات میں قابل ڈائریکٹرز کے تعاون سے غیرجانبداری سے فیصلے کرنے کی کوشش کی۔

install suchtv android app on google app store