پی ایس ایل کامیاب رہی، نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا: شہریار خان

شہریار خان شہریار خان

چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کھلاڑی پی ایس ایل کی بدولت نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحتیں سامنے آ رہی ہیں۔ کہتے ہیں آئی سی سی کے رواں سال جون کا اجلاس بگ تھری کے خاتمے کی خوشخبری دے گا۔

چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ایس ایل میں انتظامات بہت اچھے ہیں اور پی ایس ایل پہلی مرتبہ میدان میں آئی ہے۔ پی ایس ایل کے انعقاد کے لیے بڑی محنت کی گئی اور پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر آئی سی سی کے عہدیدران نے بھی مبار کباد دی۔

پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑی انٹر نیشنل کھلاڑیوں کیساتھ کھیل رہے ہیں جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور ان کا حوصلہ بڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا ہمارے نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل سے قومی ٹیم میں آئیں گے ۔ پی ایس ایل کی وجہ سے کھلاڑی اصغر اور نواز کی صلاحیتیں سامنے آ رہی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے سال کوشش ہو گی کہ 6 ٹیمیں حصہ لیں۔ گیارہ ریجنز میں سے اسپانسر شپ چاہتے ہیں کیونکہ ریجنز کی اسپانسر شپ سے عوامی جوش و جذبہ بڑھے گا۔ انہوں نے کہا اگلے سال پی ایس ایل میں مزید فائدے ہوں گے اس سال صرف اخراجات پورے ہونگے۔

شہریار خان نے کہا آئی سی سی کی بڑی اہم میٹنگ تھی اور بگ تھری کیخلاف خود ششانک منوہرنے قدم اٹھایا ہے۔ بگ تھری کے خاتمے کیلئے ممبر ممالک کو اپنا موقف دینے کا اختیار دیا گیا جس کی تیاری کر رہے ہیں۔ اگر کوئی آئی سی سی کا چیئرمین منتخب ہو جاتا ہے تو اس کو اپنے بورڈ سے استعفی دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا رواں سال جون کا اجلاس بگ تھری کے خاتمے کی خوشخبری دے گا۔ ارادہ تھا کہ بگ تھری کی مخالفت کرتے لیکن نوبت نہیں آئی۔

install suchtv android app on google app store