برطانیہ 79 سال کے بعد ڈیوس کپ جیت گیا

اینڈی مررے نے ڈیوس کپ جیت لیا اینڈی مررے نے ڈیوس کپ جیت لیا

برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مررے نے بیلجیم کے کھلاڑی کو شکست دیکر اناسی سال بعد ڈیوس کپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ برطانیہ نے آخری بار انیس سو چھتیس میں ڈیوس کپ اپنے نام کیا تھا۔

بیلجیئم کے شہر گھینٹ میں ڈیوس کپ کے فائنل میں برطانوی اینڈی مرے اور بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن مدمقابل ہوئے۔ میچ سے قبل ہی برطانوی اینڈی مرے کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا۔

میچ کے آغاز میں اینڈی مرے نے پہلا سیٹ تین چھ سے اپنے نام کیا تو دوسرے سیٹ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ بیلجیم کے کھلاڑی شاندار شارٹس سے اینڈی مرے کو مشکل میں ڈال دیا،لیکن سیٹ کا اختتام پانچ سات کے مجموعی اسکور پر ہوا۔

تیسرے سیٹ میں اینڈی مرے نے پھر شاندار پرفارمنس دیکھائی اور چھ تین سے میچ کا پانسہ پلٹ کر برطانیہ کو 79 سال بعد دوبارہ ڈیوس کپ کا ٹائٹل دلوادیا۔

اینڈی مرے وہ واحد برطانوی کھلاڑی ہیں جنہوں نے برطانیہ کو پہلی بار ومبلڈن کا ٹائٹل دلوایا تھا۔ اس طرح برطانیہ اب تک یہ ٹائٹل 10 مرتبہ جیت چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store