انگلینڈ کے میچ ریفری کو بلال آصف کی پرفارمنس ایک آنکھ نہ بھائی، بائولنگ ایکشن مشکوک قرار

بلال آصف بلال آصف

آئی سی سی نے پاکستانی سپن بائولر بلال آصف کا بائولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا، بلال نے زمبابوے کیخلاف میچ میں پانچ آئوٹ کیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے میچ ریفری ڈیوڈ تھامس جیوک نے بلال آصف کے بائولنگ ایکشن مشکوک ہونے کی رپورٹ آئی سی سی کو جمع کرائی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے اب انگلینڈ ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنی ہے اور بلال آصف کی شاندار کارکردگی شاید میچ ریفری کو ایک آنکھ نہیں بھائی اور انھوں نے مشکوک بائولنگ ایکشن کی رپورٹ جمع کرا دی۔

انگلینڈ کی جانب سے ہر مرتبہ پاکستان کے خلاف کسی نہ کسی سطح پر منفی ہتھکنڈے اپنائے جاتے ہیں۔ پی سی بی کا موقف ہے کہ بلال آصف اب تک انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں ، ڈومیسٹک سیزن میں ان کی کارکردگی شاندار رہی، قومی ٹیم میں شمولیت سے قبل بلال آصف کا بائولنگ ایکشن چیک کیا گیا تھا جو بالکل ٹھیک تھا۔

پی سی بی کے مطابق بلال آصف بائولنگ ایکشن ٹیسٹ میں کامیاب ہوں گے ، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ واضح رہے کہ سعید اجمل حال ہی میں بائولنگ ایکشن کلیئر کروا کر آئے ہیں جبکہ محمد حفیظ تاحال پابندی کا شکار ہیں۔

install suchtv android app on google app store