سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کے خلاف ملازمہ پرتشدد کا مقدمہ درج

تنخواہ مانگنے پرمجھے 3 دن تک قید میں رکھا اور اس دوران شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا تنخواہ مانگنے پرمجھے 3 دن تک قید میں رکھا اور اس دوران شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا

بھارتی کرکٹ کے سابق کپتان ونود کامبلی اور ان کی اہلیہ کے خلاف ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی اور ان کی اہلیہ آندریا کے خلاف ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔

ملازمہ سونی سرسال نے پولیس کے سامنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ونود کامبلی اور ان کی اہلیہ نے انہیں تنخواہ مانگنے پر 3 دن تک قید میں رکھا اور اس دوران شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

install suchtv android app on google app store