چیئرمین تحریک انصاف کا سپورٹس اینڈ کلچر فورم کی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مد مقابل سیاستدان انکا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لئے کبھی وہ اسٹیبلمشنٹ کے ساتھ ملکر گیم کھلیں گے اور کبھی دھاندلی کریں گے۔

ایوان اقبال لاہور میں تحریک انصاف کے سپورٹس اینڈ کلچر فورم کی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کو اس کی ٹریننگ مقابلہ کرنے کی صلاحیت عطاء کرتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی انکی مضبوط ٹریننگ ہے اس لئے مد مقابل سیاستدان انکا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جیت کر سپورٹس کا ایسا نظام لائے گی جس میں ٹیلنٹ کو اوپر لایا جا سکے۔ کرکٹ، ہاکی اور اسکوائش میں اپنا اعلی مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر خطاب میں پارٹی رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں اسپورٹس فیکلٹی قائم کی جا رہی ہے اور سپورٹس کے نمبر ڈگری کا حصہ بنیں گے۔

install suchtv android app on google app store