باکسر عامر خان نے سونے کے شاٹس شہدائے پشاور کے نام کر دئیے

باکسر عامر خان نے سونے کے شاٹس شہدائے پشاور کے نام کر دئیے فائل فوٹو

شاٹس سے ملنے والی رقم سکول کی تعمیر نو اور بچوں کی مزید تعلیم میں خرچ کی جائے گی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے سونے کے شاٹس سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے بچوں کے نام کر دیئے ۔ عامر خان نے چند دن پہلے ہونیوالی ڈبلیو بی سی سلور ویلٹر ویٹ فائیٹ کے لیے سونے کے خصوصی شاٹس بنائے تھے ، اس فائٹ میں عامر خان نے امریکی حریف ڈیون الیگزینڈر کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد فتح سمیٹی تھی ، عامر خان نے سانحہ پشاور کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ، 28 سالہ لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپئن " کنگ خان "نے اپنے سونے کے شاٹس کو سانحہ پشاور کے نام کر دیا ۔ 24 قیراط سے بنے شاٹس کی لاگت 30 ہزار برطانوی پاؤنڈز ہے ، عامر خان کے مطابق اس سے ملنے والی رقم کو دہشت گردوں کے ہاتھوں تباہ ہونیوالے سکول کی تعمیرنو اور بچوں کی مزید سیکورٹی میں خرچ کی جائے گی ۔

install suchtv android app on google app store