دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ 403 رنز پر آؤٹ، پاکستان نے 34 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں

دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 403 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر نے 4 وکٹیں لیں، جواب میں پاکستان نے 34 رنز پر 2 وکٹیں گنوادیں۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے دوسرا دن کیویز نے 243 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز شروع کی، کھانے کے وقفے تک پاکستان ٹیم نے مزید 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بلیک کیپس 52 رنز کا اضافہ کرسکے۔

لنچ کے بعد کے سیشن میں بھی کیوی بلے بازوں نے دفاعی انداز جاری رکھا، پاکستانی بولرز کو سیشن میں 2 کامیابیاں ہی مل سکیں۔

چائے کے بعد کیویز کی پہلی اننگز کو لیپٹنے میں شاہینوں نے زیادہ وقت نہیں لیا، ٹام لیتھم نے 137 رنز اسکور کئے جبکہ برینڈن مک کولم اور مارک کریگ نے 43، 43 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر نے 4، یاسر شاہ اور احسان عادل نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 34 رنز بنائے جبکہ اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، شاہ مسعود 13 اور توفیق عمر 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اظہر علی 4 اور یونس خان ایک رنز کے ساتھ کل اننگز آگے بڑھائیں گے۔

install suchtv android app on google app store