شاہد آفریدی الیون بمقابلہ آئی ڈی پیز الیون میچ جاری

شاہد آفریدی الیون بمقابلہ آئی ڈی پیز الیون میچ جاری فائل فوٹو

پاک فوج اور آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے درمیان بنوں میں کرکٹ میچ جاری ہے۔

آئی ڈی پیز کی امداد کے لیے منعقد کیے گئے اس میچ میں بوم بوم آفریدی خصوصی طور پر شریک ہیں۔

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ڈی پیز الیون اور آفریدی الیون کے درمیان ایک نمائشی کرکٹ میچ جاری ہے۔

دس دس اوور کے اس نمائشی کرکٹ میچ میں ایک ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کر رہے ہیں، جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت آرمی کے کرنل اظہر کر رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ بھی آئی ڈی پیز کیمپ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ دہشت گردی کے کینسر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز بچوں کی دیرینہ خواہش پر شاہد آفریدی کو کھیلنے کے لیے مدعو کیا گیا۔

اس موقع پر تماشائیوں کا جوش وخروش بھی قابل دید ہے، جو کھلاڑیوں کے ہر اسٹروک پر انہیں بھرپور داد رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store