سلطان آف جوہر ہاکی کپ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کر لی

سلطان آف جوہر ہاکی کپ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کر لی فائل فوٹو

سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستانی جونئیرز کو نیوزی لینڈ نے دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ پاکستانی ٹیم کو تا حال ایونٹ میں کوئی فتح نہیں مل سکی۔

سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور ابتدا میں دو گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

میچ کا اختتام پاکستان کی تین دو کی شکست پر ہوا۔ گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں ابھی تک ایک بھی فتح حاصل نہیں کر سکی ہے۔

install suchtv android app on google app store