ایشین گیمز ہاکی فائنل: بھارت کی پاکستان کو شکست، سونے کا تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز کے ہاکی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا، میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا۔

ایشین گیمز میں پاکستان کی ہاکی ٹیم نے اہم کامیابیاں حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی، تاہم غلطیاں اور  غلط شارٹس کے باعث جیتا ہوا میچ، بھارت کی جھولی میں ڈال دیا۔ ابتدا میں پاکستان نے پہلے گول کرکے میچ پر اپنی گرفت برقرار رکھی، تاہم کچھ ہی دیر بعد بھارت کی جانب سے بھی پاکستان کے خلاف گول داغ دیا گیا۔ میچ  ایک ایک گول سے  برابر ہونے کے باعث دلچسپ صورت حال اختیار کرگیا، میچ کے اختتام تک دیکھنے والوں کیلئے سنسنی ہی باقی رہی،  جس کے بعد میچ پینلٹی شوٹس پر چلا گیا۔

میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پینلٹی شوٹس کا سہارا لیا گیا، بھارت ،  پاکستان کے خلاف چار گول کرنے میں کامیاب رہا، تاہم پاکستان روایتی حریف کے  خلاف صرف دو  ہی گول داغ سکا، پاکستانی کھلاڑی پینلٹی شوٹس کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور  اپنی جیت بھارت کی جھولی میں ڈال دی۔ فائنل جیتنے کے بعد بھارت نے اولمپکس کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے، تاہم پاکستان کو اولمپکس کیلئےکوالیفائنگ راؤنڈکھیلنا پڑےگا۔

install suchtv android app on google app store