ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناکامی کا ذمہ دارکون؟ انضمام نے خاموشی توڑدی

انضمام الحق فائل فوٹو انضمام الحق

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناکامی سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی مبینہ مداخلت قرار دے دی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق نے ٹیم کے انتخاب کے عمل کے حوالے سے ذکا اشرف کی جانب سے کیے گئے تبصروں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا انتخاب بورڈ نے نہیں بلکہ کپتان اور چیف سلیکٹر نے کیا تھا۔

انضمام الحق نے کہا کہ بھارت میں ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ میں یہ سن کر کہ پی سی بی کے چیئرمین کہہ رہے ہیں کہ ٹیم کا انتخاب بورڈ نے نہیں کیا بلکہ کپتان اور چیف سلیکٹر نے کھلاڑیوں میں منفی سوچ پیدا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 ساڑھے 6 ماہ قومی کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے۔

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ کسی کو بھی3 یا 6 ماہ کے لیے تعینات نہیں کرنا چاہیے، پچھلے 6 ساڑھے 6 ماہ قومی کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے۔

واضح رہے کہ ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store