اولمپکس کوالیفائر میں ناکامی، منیجر ہیڈ کوچ شہناز شیخ پَھٹ پَڑے

 ہیڈ کوچ شہناز شیخ فائل فوٹو ہیڈ کوچ شہناز شیخ

قومی ہاکی ٹیم کے منیجر ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے پیرس اولمپکس کوالیفائر ایونٹ میں کوالیفائی نہ کرنے کا ملبہ ٹی وی امپائر پر ڈال دیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کی شکست پر منیجر ہیڈ کوچ نے ناقص امپائرنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے دوسرے گول پر کپتان نے ریفرل مانگا تو ٹی وی امپائر نے معذرت کرتے ہوئے کہا وہاں کیمرا نہیں بال کلیئر نظر نہیں آرہی جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کو گول دے دیا گیا اور مقابلہ برابر ہو گیا۔

شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے ایونٹ میں ایسے اقدام نہیں ہونے چاہیے تھے، ایک غلط فیصلے سے پاکستان اولمپکس سے باہر ہو گیا، احتجاج کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے پاس گئے تو اس کا تعلق نیوزی لینڈ سے تھا جس کی ٹیم کھیل رہی ہو اس کا ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نہیں ہونا چاہیے تھا تاہم ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نے فیصلے پر معذرت بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اولمپکس کھیلنا ہمارا حق تھا لیکن تعصب اور ناقص امپائرنگ کی وجہ سے پاکستان کوالیفائی نہیں کر سکا۔

واضح رہے کہ تین مرتبہ کی اولمپکس گولڈ میڈلسٹ پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس کے لیےکوالیفائی کرنے میں ناکام رہی، مسقط میں ہونے والے کوالیفائرز کے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دو مرتبہ برتری حاصل کرنے کے بعد بھی ناکام رہی، پاکستان کو نیوزی لینڈ نے 2-3 سے ہرا دیا۔

install suchtv android app on google app store