شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کو ٹی 20 کا کپتان بنانے کی کیوں مخالفت کی؟ اہم بیان نے ہلچل مچا دی

شاہد آفریدی اور  شاہین آفریدی فائل فوٹو شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ چاہتا تھا کہ محمد رضوان ٹی 20 کا کپتان بنے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں محمد رضوان کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانےکی خواہش کا اظہار کردیا۔

آسٹریلیا میں ایک تقریب کے دوران شاہد آفریدی نے محمد رضوان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ محمد رضوان اپنےکھیل پر ہر وقت فوکس کرتے ہیں،کون کیا کر رہا ہے؟ محمد رضوان کوکسی سے کوئی غرض نہیں ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی اپنے کھیل پر توجہ مجھے بہت پسند ہے۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں چاہتا تھا کہ رضوان ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنے لیکن غلطی سے شاہین کپتان بن گیا۔

شاہد آفریدی کی بات سن کر شاہین آفریدی اور رضوان سمیت تقریب میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔

install suchtv android app on google app store