انضمام الحق کے خلاف الزامات، تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے خلاف الزامات سے متعلق تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے عمل سے متعلق میڈیا میں رپورٹ ہونے والے مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کرےگی۔

5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات پی سی بی کی انتظامیہ کو جلد پیش کرےگی۔

پی سی بی کے مطابق کمیٹی کو ان الزامات کی تحقیق کرنے کے لیے مکمل اختیار دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں انضمام الحق کا کہنا تھاکہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا، مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انکوائری کرے میں دستیاب ہوں، بغیر تحقیق کے باتیں کر رہے ہیں جس نے بھی کہا ثبوت دیں، جو بھی مجھ پر الزام لگے ثبوت بھی دینا چاہیے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں، اس طرح کے الزامات سے دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزامات لگنے پر میں نے بورڈ سے بات کی تھی، بورڈ کوکہا کہ آپ کو کوئی شک ہے تو انکوائری کرلیں، مجھے فون آیا اور بتایا گیا کہ 5 لوگوں کی کمیٹی بنائی گئی ہے، اس پر بورڈ کو کہا جب تک کمیٹی تحقیقات کرلے عہدہ چھوڑ دیتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ تمام چیزیں کلیئر ہونے کے بعد پی سی بی کے ساتھ بیٹھ جاؤں گا، مجھے لگا کہ میرے خلاف انکوائری ہو رہی ہے تو مجھے عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے، ہمیں انکوائری کے نتائج کا انتظار کرنا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store