نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر شین بانڈ نے نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورزڈ کو بابراعظم سے بہتر کپتان قرار دیدیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کرک انفو نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سابق کیوی کرکٹر شین بانڈ سے آئی سی سی ورلڈکپ میں شریک 10 کپتانوں میں اپنے پسندیدہ کپتان کو چُننے کا کہا جاتا ہے، کیوی بالر سے سوال ہوتا ہے کہ بابراعظم اور اسکاٹ ایڈورزڈ میں سے کس کو چُنیں گے؟ تو وہ نیدرلینڈز کے کپتان کے حق میں رائے دیتے ہیں جبکہ گرین شرٹس کے کپتان کو یکسر مسترد کردیتے ہیں۔
اس کے بعد فاسٹ بولر نے انگلش کپتان جوز بٹلر اسکاٹ ایڈورڈز، حشمت اللہ شاہدی، کوشل مینڈس اور شکیب الحسن سے اوپر رکھا جبکہ روہت شرما اور ٹام لیتھم میں انہوں نے اپنے ہم وطن کا ساتھ دیا اور انہیں کو بہتر کپتان کے طور پر چُنا۔
Well played on the last one, Shane Bond ? pic.twitter.com/FZWhgPw3p1
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 26, 2023
قبل ازیں افغانستان کے خلاف شکست کے بعد کئی سابق کرکٹرز نے بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھائے تھے جبکہ شعیب ملک انہیں کپتانی چھوڑنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔