ورلڈکپ: پاک بھارت مقابلے سے قبل موسم کیسا رہے گا؟

ورلڈکپ: پاک بھارت مقابلے سے قبل موسم کیسا رہے گا؟ فائل فوٹو

کرکٹ ورلڈکپ میں کل پاک بھارت میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ 

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے پِچ اور موسم کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی اسٹیڈیم کی پِچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے، یہاں حالیہ میچز میں بھی بیٹرز کا غلبہ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ بھی احمد آباد میں کھیلا گیا تھا جہاں بیٹرز نے کھل کر رنز بنائے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں میچ کے آغاز میں فاسٹ بولرز کو اضافی باؤنس اور سوئنگ ملے گی جبکہ مڈل اوورز میں اسپنرز کو مدد ملنے کی امید ہے تاہم مجموعی طور پر بیٹرز کو شاٹس کھیلنے میں آسانی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو موسم گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، کل درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کل میچ کے روز سخت گرمی اور حبس کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج میچ 14 اکتوبر (کل) احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہو گا۔

install suchtv android app on google app store