ایشیا کپ: بھارت کی پاکستان کے خلاف 228 رنز کے ریکارڈ مارجن سے فتح

ایشیا کپ: بارش نے پاک بھارت میچ ایک بار پھر روک دیا فائل فوٹو ایشیا کپ: بارش نے پاک بھارت میچ ایک بار پھر روک دیا

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دے دی۔ بھارت کے 357 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 32 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نسیم شاہ اور حارث رؤف انجری کی وجہ سے بیٹنگ کیلئے نہیں آسکے۔

امام الحق 9، بابراعظم 10 اور محمد رضوان 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان 27، آغا سلمان 23، شاداب خان 6، افتخار احمد 23 اور فہیم اشرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ شاہین آفریدی 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی طرف سے کلدیپ یادیو نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ہارڈیک پانڈیا، شاردل ٹھاکر اور جسپریت بمراہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی اننگز میں 11 اوورز مکمل ہونے کے بعد میچ بارش کی وجہ سے اُس وقت روکا گیا تھا جب فخر زمان 14 اور محمد رضوان ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے اور پاکستان دو وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بناچکا تھا۔

قبل ازیں کولبو میں اتوار کو بارش کے باعث ملتوی کیا گیا میچ پیر کو ریزرو ڈے میں بھی بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔ بھارتی ٹیم نے 24.1 اوورز میں 147 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر اپنی بیٹنگ شروع کی۔

بھارت نے ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی شاندار سنچریوں کی بدولت 50 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔ پاکستانی بولرز آج (پیر) کے دن کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔

بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی 122 اور کے ایل راہول 111 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

قبل ازیں پاکستان اور بھارتی ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچتے وقت بارش شروع ہوئی اور چند گھنٹوں بعد بارش تھم گئی تاہم اوورز میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف ریزرو ڈے پر بھارت کے خلاف میدان میں نہیں اترے کیونکہ وہ سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز (اتوار کو) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے 24.1 اوورز کھیلے تھے جبکہ اوپنر روہت شرما 56 اور شبمن گل 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ شاداب اور شاہین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان الیون

کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بھارت الیون

کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، ایشان کشن، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store