ایشیا کپ :سپر فور مرحلے اور فائنل کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش

ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ فائل فوٹو ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیاکپ میں 10 ستمبر کو متوقع پاکستان اور بھارت درمیان میچ سمیت فائنل کے ٹکٹس بھی فروخت کیلئے پیش کردیئے۔

اعلامیے کے مطابق 10 ستمبر کو گروپ اے کی ٹاپ دو ٹیموں کےدرمیان مقابلہ ہوگا پاکستان انڈیا اگر گروپ اے میں ٹاپ پر رہتے ہیں تو دونوں ٹیموں کےدرمیان جوڑ پڑے گا، جس کا قوی امکان ہے۔

10 ستمبر کو ہونے والے میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 14 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے، سب سے مہنگے ٹکٹس گرینڈ اسٹینڈ کا ہوگا جس کی قیمت 58 ہزار روپے ہے۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت کے دوسرے ممکنہ میچ کےوی آئی پی ٹکٹس چند منٹس میں فروخت ہوچکے ہیں جبکہ ایونٹ کے فائنل کا سستا ترین ٹکٹ 14 ہزار 500 روپے کا رکھا گیا ہے۔اسی طرح مہنگا ترین ٹکٹ 600 ڈالرز میں دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store