آئی سی سی پہلی سماعت میں بھارتی جدیجا کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بگ تھری کے خالق کو پہلی شکایت پر ہی منہ کی کھانی پڑی ہے۔ انگلش کرکٹر کے خلاف بھارتی بورڈ کی درخواست پر الٹا بھارتی کرکٹر کو ہی میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

کیس کی ساؤتھمپٹن میں ڈھائی گھنٹے تک سماعت جاری رہی۔ جس میں میچ ریفری ڈیوڈ بون نے خصوصی اختیار کرتے ہوئے لیول ٹو کے بجائے ون کا اطلاق کرتے ہوئے آل راؤنڈر کو پابندی سے بچایا۔ لیول ٹو کے اطلاق سے وہ ایک میچ کیلیے معطل ہو سکتے تھے۔ اب بھارتی بلے باز جدیجا کو صرف میچ فیس کا پچاس فیصد ادا کرنا ہوگا۔

فیصلے کے بعد بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم اس فیصلے کے خلاف اپیل کرینگے۔ ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے دوسرے دن لنچ بریک میں جیمز اینڈرسن اور جڈیجا ناخوشگوار واقعے میں الجھے تھے۔ بھارت نے انگلش پیسر کیخلاف باقاعدہ شکایت درج کرائی کہ انھوں نے آل راؤنڈر کوگالیاں اور دھکے دیے۔ مرکزی کیس کی سماعت یکم اگست کو ہو گی۔ جس میں انگلش کرکٹر پر لگنے والے الزامات پر سزاکا فیصلہ کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store