نیوزی لینڈ ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے: آئی جی اسلام آباد

نیوزی لینڈ اور پاکستان میں5 ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ فائل فوٹو نیوزی لینڈ اور پاکستان میں5 ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کیلیے پاکستان آنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پولیس نے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 5 ہی ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ رہی ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کیوی ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ کیوی ٹیم کو اسی نوعیت کی سیکیورٹی دی جائے گی جو انگلینڈ کی ٹیم کو دی گئی تھی۔

آئی جی کے مطابق مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ اسلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر وسائل اور اخراجات کی فراہمی پی سی بی کی ذمہ داری ہے لیکن پولیس کو

سیکیورٹی کے لیے درکار وسائل فراہم نہیں کیے گئے۔ اس لیے ٹیم کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی پولیس کے پاس جیمرز بھی نہیں ہیں جب کہ مردم شماری، آٹا فراہمی اور ماہ رمضان کیلیے پولیس مصروف ہے۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں پی سی بی کو صورتحال سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان میں5 ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا آغاز 14 اپریل سے لاہور سے ہوگا، ٹی 20 میچز رات 9 بجے جب کہ ون ڈے میچز سہ پہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store