قومی ہاکی ٹیم جنوبی افریقا کے دورے کے لئے امداد کی منتظر

قومی ہاکی ٹیم جنوبی افریقا کے دورے کے لئے امداد کی منتظر فائل فوٹو قومی ہاکی ٹیم جنوبی افریقا کے دورے کے لئے امداد کی منتظر

قومی ہاکی ٹیم کو جنوبی افریقا کے دورے کے لئے ایک بار پھر حکومت اور مخیر حضرات کی امداد کی ضرورت پڑ گئی ہے۔قومی ہاکی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر فنڈز کی قلت کا سامنا ہے اور کھلاڑی جنوبی افریقا کے دورے کے لئے امداد کے منتظر ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم کو جنوبی افریقا نیشنز کپ میں شرکت کے لئے 22 نومبر تک روانہ ہونا ہے لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس فنڈز اور اسپانسرز کی شدید قلت ہے۔

پی ایچ ایف کے پاس فنڈز کی قلت کے باعث کھلاڑی جنوبی افریقا کے دورے کے لئے امداد کے منتظر ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم اگر نیشنز کپ میں شرکت نہیں کرے گی تو اسے پابندیوں اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ایونٹ میں عدم شرکت پر 15000 یورو جرمانہ اور پرو لیگ میں شرکت پر پابندی لگ سکتی ہے۔

نیشنز کپ میں عدم شرکت پر قومی ہاکی ٹیم پر اولپمکس میں کوالیفائی کرنے کے دروازے بھی بند ہوجائیں گے۔

پی ایچ ایف نے نیشنز کپ میں شرکت کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزیر اعظم کو خط لکھے ہیں۔ جس میں پی ایچ ایف نے 3 کروڑ روپے کی مدد مانگی ہے۔

ایف آئی ایچ نیشنز کپ جنوبی افریقہ میں 28 نومبر سے 4 دسمبر تک کھیلا جائے گا

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی کپ میں بھی پرائیوٹ سپانسر کی مدد سے شرکت کی تھی ۔ قومی ٹیم نے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store