اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم ملائشیا روانہ

  • اپ ڈیٹ:
پاکستانی ہاکی ٹیم فائل فوٹو پاکستانی ہاکی ٹیم

پاکستانی ہاکی ٹیم 29 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کے لیے کراچی سے ملائشیا روانہ ہو گئی۔

ایونٹ یکم تا 10 نومبر ملائشیا میں کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان، کوریا، جنوبی افریقہ اور مصر شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ یکم نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے دوپہر جنوبی افریقہ سے کھیلے گا۔ دوسرا میچ 2 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجے شام ملائشیا سے، تیسرا میچ 4 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے دوپہر جاپان سے کھیلے گی۔

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم چوتھا میچ 5 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجے دوپہر کوریا سے جبکہ پانچواں میچ 7 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے دوپہر مصر کیساتھ کھیلے گی، ایونٹ راؤنڈ رابن لیگ طرز پر کھیلا جائے گا۔

کراچی سے ملائشیا روانہ ہونے والے قومی ہاکی ٹیم کے دستے میں منیجر سعید خان، کوچز سیگفرائیڈ ایکمین، ایاز محمود، کھلاڑی اکمل حسین، عبداللّٰہ اشتیاق، محمد عبداللّٰہ، عقیل احمد، ارباز احمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کے دستے میں اسامہ بشیر، احتشام اسلم، مرتضیٰ یعقوب، محمد سفیان خان، محمد عمران، ارشد لیاقت، حنان شاہد، محمد عمر بھٹہ، ارباز، رمان خان، رانا عبدالوحید، جنید منظور اور محمد شاہ زیب خان شامل ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store